Example 1

نیشنل ٹرسٹ برائے پاپولیشن فلاح و بہبو د

قومی ٹرسٹ برائے بہبو د ابادی ایک خیراتی ادارہ ہے جو حکو مت پاکستان نے ١٩٩٤ میں اینڈومنٹ ایکٹ کے تحت قائم کیا جس کا مقصدحکو مت پاکستان اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان موثرشراکت کاکردار اداکرناہے- نٹپو کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے - نٹپو اپنی ملحق غیر سرکاری تنظیموں (٢٩٧) کومالی اوتکنیکی مدد فرہم کرتا ہنے - تا کہ دیہی، پسماندہ اور غریب طبقات تک صحتمندانہ تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، پیدائش میں مناسب وقفہ، محفوظ حمل اورزچگی ، نومولود کو ملنے والی ابتدائی طبی نگہداشت اور حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کو مؤثر اور یقینی بنایا جا سکے-

 علاو ہ ازیں ہماری زیادہ تر توجہ غریب طبقات میں صحتمندانہ رویوں کے لیے آگاہی اجاگر کرنے پر مرکوز ہے- اس مقصد کے لیے عوام میں شعود اجاگر کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور انھیں اپنے حقوق سے روشناش کروایاجاتاہے- اس کے علاوہ تحقیق و ترقی بنیادی صلاحتوںکے پروان چڑحانےکے لےمعاونت بھی ہماری اداراجاتی ترجیحات میں شامل ہے- ان کاوشوں کے طفیل ہم قومی سطح پر حکمتی پالیسوں کے بتہر اور مؤثر نفاذ میں اپنا محدود کردار ادا کرتے ہیں-

 مزیدبرآں نٹپو دیگر ادروں کے اشتراق سے اپنے دائرہ کار کو وسعت دے رہا ہے- ہمارے منصوبےاپنی نویت میں منفرد اور متنوع ہیں جو غریب طبقات کی محرومی کا ازالہ کرنے، خواتین کی معاشرتی حیثیت کو بتہر بنانے ، مرد کی تعلیم میں اضافہ، شہری حقوق، انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے فروغ ، متشدد رویوں کا خاتمہ، جنسی او تولیدی صحت کے متعلق معلومات کی فراہمی، خواتین کی معاشی مضبوطی اور تکنیکی تربیت کے زریعہ ترجیحات میں شامل ہے-